مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 93
حضرت اقدسؑ کی طرف سے شائع ہوا توآپ نے دو سال بعد ۱۸۹۱ء میں لدھیانہ کے مقام پر بیعت کی۔آپ حضرت اقدسؑ کے ہاں گول کمرہ میں مہمان ہوا کرتے تھے۔حضرت اقدس ؑ نے آئینہ کمالات اسلام میں ۲۸۰ نمبر پر جلسہ سالانہ ۱۸۹۲ء میں شامل ہونے والوں میں ’’مولوی انوار حسین خان صاحب‘‘ تحریر فرمایا ہے اور کتاب البریہ میں ۱۶۰ نمبر پر سیدانوار حسین شاہ رئیس شاہ آباد ضلع ہردوئی کا نام اپنی پرُامن جماعت کی فہرست میں تحریر فرمایا ہے۔آریہ دھرم میں بھی آپ کا ذکر فہرست دستخط کنندگان میں فرمایا ہے۔ضمیمہ انجام آتھم میں آپ کا نام مالی مصارف کرنے والے احباب میں درج ہے۔۲۷؍جولائی ۱۹۳۱ء کو آپ کی وفات ہوئی اورآپ کی وصیت نمبر۲۸۷۹ ہے اور تدفین بہشتی مقبرہ قادیان قطعہ نمبر۵ حصہ نمبرا میں ہوئی۔٭ فہرست مکتوبات بنام حضرت محمد انوار حسین خان صاحبؓ شاہ آباد۔ہردوئی ٭ تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحہ ۱۰۱ ، ۱۰۲