مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 92 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 92

حضرت محمد انوار حسین خان صاحبؓ شاہ آباد۔ہردوئی حضرت حکیم محمد انوار حسین خان صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ ولد محترم فضل حسین خان صاحب قوم پٹھا ن شاہ آباد ضلع ہردوئی (یو۔پی) کے معروف رئیس اور زمیندار تھے۔آپ کی پیدائش تقریباً ۱۸۵۰ء میں ہوئی۔دارالعلوم دیوبند کے دستار بند مولوی تھے۔اس لحاظ سے دینی علوم سے اچھی واقفیت رکھتے تھے۔آپ کے بالخصوص آم کے باغات تھے۔اعلیٰ اقسام کو ملا کرپیوند کرنے کا آپ کوبہت شوق تھا۔جو بہترین پھل ہوتے حضرت اقدس مسیح موعود ؑ کی خدمت میں بھجواتے۔حضرت صوفی (منشی) احمد جان صاحب ؓنے ایک کتاب ’’طب روحانی‘‘ لکھی انہوں نے اس کا پہلا حصہ دیکھا اور کہا کہ دوسرا بھی روانہ کر دیں۔حضرت منشی صاحب کی طرف سے جواب گیا کہ اس کے چھپنے کی نوبت نہیں آئی۔آپ نے کہا اس کا مسودہ ہی بھجوا دیں۔جواب آیا کہ مسودہ بھی پھاڑ کر پھینک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پھاڑا ہوا مسودہ ہی بھجوادیں۔اس پر حضرت منشی صاحب نے جواب دیا کہ ’’آں قدح بشکست و آں ساقی نماند پنجاب میں آفتاب نکلا ہے۔اب ستارے راہبری نہیں کر سکتے۔اس کا نام مرزا غلام احمد ہے۔اس نے کتاب براہین احمدیہ لکھی ہے۔وہ منگوا کر مطالعہ کریں۔‘‘ براہین احمدیہ پڑھ کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں بیعت کی درخواست کی۔حضرت اقدسؑ نے فرمایا کہ بیعت کا اِذن نہیں ہوا مگر آپ کا تعلق عقیدت قائم رہا اور جب بیعت کا اشتہار