مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 91
حضرت سیٹھ ابوبکر یوسف جمال صاحبؓ جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پرانے مخلص صحابی ہیں۔اور جن کی شخصیت اس تعلق کی وجہ سے بھی جو آپ کو سیدنا امیرالمؤمنین سے ہے جماعت میں نمایاں ہے۔آپ نے ایک دفعہ جب حضرت کی زندگی میں تشریف لائے تو آپ نے حضور سے سفر کی اجازت چاہی۔تو جو خط آپ نے لکھا اور اس پر جو حضور نے جواب لکھا اس کی نقل طبع کے لئے دفتر الحکم کو ارسال فرمائی ہے۔جسے شکریہ سے درج کیا جاتا ہے۔(ایڈیٹر) بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ حضرت اقدس ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میں خاکسار ابوبکریوسف آپ کا خادم کا کل صبح کو وطن جانے کا ارادہ ہے۔بسبب والد صاحب کا ارادہ ہے جدہ جانے کا اور مجھ کو بھی جدّہ جانا ہو گا۔اس لئے اجازت چاہتا ہوں کہ حضرت دعا فرمائیں کہ خداوند دین کو دنیا پر ہرحالت میں مقدم رکھنے کی توفیق رفیق عطا کرے۔الراقم الحقیر ابوبکر یوسف عرب ساکن پٹن حضرت اجمیر سے معلم سید لعل محمد نے آپ کو سلام عرض کیا ہے۔گرمودیک صافہ اور واسکٹ اور پائجامہ اور جراب ارسال ہے۔قبول کرنا اور پانچ روپے۔