مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 75
سے ایک مخمل کی میری شیروانی لے کر باہر آئیں اور بیعت کی تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ تعبیر اس رنگ میں پوری ہوئی کہ میں نے اپنے خط میں اپنی ہمشیرہ کا جو ذکر لکھا تو حضور نے ان کی بیعت کے ساتھ میری بیعت کا بھی ذکر فرما دیا۔نوٹ نمبر۳ از محمد اسماعیل وکیل یادگیر مولوی سید بشارت احمد صاحب ایڈووکیٹ کی ہمشیرہ صاحبہ جن کا ذکر اس بیعت میں موجود ہے ان کی شادی بعد میں جناب نواب اکبر یار جنگ بہادر جج ہائی کورٹ حیدر آباد سے ہوئی تھی وہ اب دیر ہوئے فوت ہوچکی ہیں جن کے بطن سے ایک لڑکا رشید الدین احمد صاحب بقیدِ حیات ہے جو سیٹھ عبداللہ الہ دین صاحب سکندر آباد کے داماد ہیں۔(نقل تحریر حضرت مولوی میر محمد سعید صاحبؓ) بحضور حضرت اقدس مدّظلہّ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ عریضہ بیعت برادرم میربشارت علی صاحب معہ نذر ۲۷؍ روپیہ کلدار و انگریزی یک روپیہ و سکہ حالی نقد روپیہ و چار آنہ۔دو آنہ و پیسہ خورد و کلاں برائے ملاحظہ گرامی کہ راندہ و سہ اشرفی از جانب بندہ کمتریں و دو از جانب خوش دامن بندہ پیش است گر قبول افتد زہے عزوشرف۔درخواست برادرم میربشارت علی صاحب چنیں است کہ حضور بدست انور یک دو حرف بطور نصیحت صرف تحریر فرمایند عنایت تقویۃ دل و ایمان نمایند زیادہ حد ادب۔۱۸؍مئی ۱۹۰۸ء والسلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ عریضہ کمترین ناچیز میرمحمد سعید احمدی