مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 76 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 76

صحابی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے (جو مولوی سید بشارت احمد صاحب ایڈووکیٹ کے خسر اور جماعت احمدیہ حیدر آباد کے بانی تھے) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خدمت میں بیعت فارم سید بشارت احمد صاحب اور ان کی بہن کا پیش فرمایا تھا جس کا حضور اقدس نے جواب دیا وہ دوسرے صفحہ پر درج ہے۔نقل مطابق اصل تحریر مبارکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام مکتوب نمبر ژ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بیعت ونذر میر بشارت علی صاحب و ہمشیرہ شان بدعا خیر منظور است نصیحت ہمیں کہ اقامت صلوٰۃ و معموری آن بدعاہا و استقامت براحادیث صحیحہ و احکام قرآن و کثرت درود شریف و استغفار دایم لازم۔بجملہ یادکنندگان سلام شوق۔۱۸؍ مئی ۱۹۰۸ء مرزا غلام احمد لاہور عزیز منزل