مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 504 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 504

مکتوب نمبر۱۰ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الکَرِیْمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عزیزہ سرور سلطان کو آج سات روز سے شدید بخار ہے ہریک تدبیر کی گئی ہے ایک ذرہ فائدہ نہیں بظاہر حالت خطرناک ہے۔آج اس وقت تک کہ ایک بجے دن کا وقت ہے۔ایک سو۱۰۵ پانچ درجہ کا بخار ہے۔دو ڈاکٹراس جگہ موجود ہیں اور مولوی حکیم نور دین صاحب بھی موجود ہیں اور ایک اور ڈاکٹر بلائے گئے ہیں وہ بھی پرسوں تک پہنچ جائیں گے۔باقی سب خدا تعالیٰ پر توکل ہے۔اب تک کچھ ایسی ردّی علامات نہیں ہیں۔آپ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس بلا سے نجات دے۔والسلام ۱۴؍ اگست۱۹۰۷ء مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر۱۱ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الکَرِیْمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بشیر احمد کی بیوی سرور سلطان بفضلہ تعالیٰ اب پورے طور پر تندرست ہیں مگر بشیر احمد کی والدہ بہت بیمار ہیں۔جس دن سے لڑکا فوت ہو گیا ہے اسی دن سے بیمار ہیں اور دن بدن بیماری ترقی پر ہے اور آج محمود احمد کی بیوی بھی بیمار ہو گئی ہے اصل بات یہ ہے کہ بوجہ خراب سیلاب کے پانی کے کہ ہمارے مکان کے نزدیک دریا کی طرح گزرا ہے۔بیماری بڑھتی جاتی ہے اور پانی گندہ ہے۔اس لئے یہ قرار پایا ہے کہ ان ہی خراب دنوں میں سرور سلطان پشاور سے ہو آوے مگر اس جگہ سے کوئی جا نہیں سکتا۔مناسب ہے کہ مولوی صاحب یا سرور سلطان کا بھائی اس کو ایک ہفتہ تک لے جاویں۔دیگر خیریت ہے۔والسلام ۲۲؍ستمبر ۱۹۰۷ء مرزا غلام احمد عفی عنہ