مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 501 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 501

مکتوب نمبر۷ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ محبیّ اخویم مولوی غلام حسن صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ انگور سفید کے دو ٹوکرہ پہنچے جس میں سے بباعث شدت گرمی قریب نصف خراب ہو گیا تھا باقی دوستوں میں تقسیم کیا گیا اور جب انگور پہنچا تب میرے لڑکے مبارک احمد اور لڑکی کو سخت خسرہ نکلا ہوا تھا اب وہ ضد کرتے ہیں کہ ہمارے لئے منگوا دو اور بباعث گرمی خسرہ ان کو مفید ہے۔اس لئے دوبارہ تکلیف دیتا ہوں کہ دو ٹوکرہ انگور جو آپ نے محض اپنی مرضی سے بھیجے تھے اب ایک ٹوکرہ انگورسفید ہماری مرضی سے بھیج دیں اور جہاں تک ممکن ہو جلد اطلاع دے دیں تا خراب نہ ہو مگر اس خط کے پہنچنے کے بعد بہت جلد بھیج دیں۔باقی سب طرح سے خیریت ہے۔۹؍ جولائی ۱۹۰۶ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ از قادیان مہر انگوٹھی