مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 478 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 478

’’ ان کو میرے ساتھ نہایت درجہ کی محبت تھی اور وہ اصحاب الصفہ میں سے ہو گئے تھے جن کی تعریف خدا تعالیٰ نے پہلے سے اپنی وحی میںکی تھی‘‘۔(اخبار البدر قادیان ۱۲؍جنوری ۱۹۰۶ء صفحہ ۳) حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ؓ فرماتے ہیں۔’’مسجد مبارک کے پرانے حصہ کی اینٹیں اب بھی ان کی ذمہ دار تقریروں سے گونج رہی ہیں۔‘‘ آپ ذیابیطس کے باعث بیمار ہوئے جس کی علامت کاربنکل ظاہر ہوئی۔بیماری کے دوران حضرت اقدس ؑ کو الہام ہوا کہ ’’دو شہتیر ٹوٹ گئے‘‘ چنانچہ آپ ۱۱؍اکتوبر ۱۹۰۵ء کو انتقال فرما گئے اور قادیان میں تدفین ہوئی۔بہشتی مقبرہ کا قیام آپ کی وفات کے بعد ہوا۔جہاں بعد میں آپ کی تدفین سے بہشتی مقبرہ کا عملاً افتتاح ہوا۔حضرت اقدس ؑ نے آپ کی وفات پر ایک طویل فارسی نظم تحریر کی۔٭ فہرست مکتوبات بنام حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی ؓ مکتوب نمبر تاریخ تحریر صفحہ ۱ ۷؍ اگست ۱۸۹۹ء ۴۷۹ ۲ ۲۴؍اکتوبر ۱۸۹۹ء ۴۸۱ ۳ بلا تاریخ ۴۸۲ ٭ تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحہ۴۰،۴۱