مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 473
مکتوب نمبر۱ السلام علیکم انشاء اللہ دعا کروں گا۔بہت توجہ کرنی چاہیے۔خدا کے وجود سے انکار جیسا اور کوئی گناہ نہیں ہے۔اس خبیث قوم کی صحبت کے اثر سے بچنا چاہیے۔مرزا غلام احمد مکتوب نمبر۲ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ اگر خواب میں لڑکی کا نام مریم معلوم ہوا ہے تو مریم ہی رکھ دیں ورنہ عائشہ رکھ دیں۔والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر۳ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ مجھ کو بہت خوشی ہوئی کہ آپ کی کوشش سے اسقدر شریف احمد نے ترقی کی۔میں لکھتا ہوں کہ آپ آئندہ بھی بہت توجہ سے کوشش کریں۔والسلام مرزا غلام احمدعفی عنہ