مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 474
مکتوب نمبر۴ السلام علیکم آپ خود کوشش کریں اور ناول ترک کرا دیں۔گھر میں بہت کہا جاتا ہے۔مگر استاد کی بات کا اثر بہت ہوتا ہے۔والسلام مرزا غلام احمد مکتوب نمبر۵ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ شریف احمد کے لئے بہت کوشش کریں۔آپ کو بہت ثواب ہو گا۔ابھی اس کو پڑھنے کی طرف سچا اور دلی شوق نہیں۔صرف آپ کی دن رات کی کوشش سے پڑھتا ہے۔ایسا کرنا چاہیے کہ اس کے دل میں علم کا شوق پیدا ہو جائے۔یہ خدمت انشاء اللہ خدا تعالیٰ کے نزدیک موجب ثواب عظیم ہو گی۔مبلغ روپیہ پہنچ گیا ہے۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ اَحْسَنَ الْجَزَاء والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ نوٹ۔یہ تمام مکتوبات سیرت احمد از حضرت قدرت اللہ سنوری صاحب ؓ صفحہ ۴۱ تا ۴۳ سے لئے گئے ہیں (ناشر)