مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 450 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 450

مصیبت کے ساتھ پالا تھا اور ساری دنیا سے زیادہ تم سے محبت کی۔بس خدا اس گناہ سے درگزر نہیں کرے گا۔جلد توبہ کرو۔جلد توبہ کرو ورنہ عذاب نزدیک ہے۔اس دن پچھتائو گے دنیا بھی جائے گی اور ایمان بھی۔میں نے باوجود سخت کم فرصتی کے یہ خط لکھا ہے۔خدا تمہیں اس لعنت سے بچاوے جو نافرمانوں پر پڑتی ہے۔اگر تمہاری والدہ بدزبانی کرتی ہے اور کیسی ہی بدخلقی کرتی ہے خواہ کیسی ہی تمہارے نزدیک بری ہے وہ سب باتیں اس کو معاف ہیں کیونکہ اس کے حق ان تمام باتوں سے بڑھ کرہیں۔تمہاری خوش قسمتی ہو گی کہ میری اس تحریر کو پڑھ کر توبہ کرو اور سخت بدقسمتی ہو گی کہ میری اس تحریر سے فائدہ نہ اٹھائو۔والسلام علی من اتبع الھدیٰ ۱۲؍فروری ۱۹۰۷ء خاکسار مرزا غلام احمد مسیح موعود انگوٹھا کا نشان