مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 243
خوبصورت طیار ہوتی ہیں۔اس لئے مکلف ہوں کہ ایک عمدہ شطرنجی جو سوا پچیس فیٹ لمبی اور نو فیٹ چوڑی ہو تلاش کراکر بھیج دیں اور اگر صرف پچیس۲۵ فیٹ لمبی اور نو ۹ فیٹ چوڑی ہو تب بھی گذارہ ہوجائے گا اس اندازہ سے کم نہ ہو اور اگر لمبائی پچیس۲۵ فٹ کی (یا) چھبیس۲۶ فیٹ لمبی ہو اور دس فیٹ چوڑی ہو تب بھی گزارہ ہو سکتا ہے مگر اس اندازہ سے بہر صورت کم نہ ہو زیادہ لمبائی چوڑائی جس قدر ہو کچھ مضائقہ نہیں۔خدا تعالیٰ آپ کو صحت بخشے۔اس کام کو جلد تر انجام دے کر بذریعہ ریل بھیج دیں اور قیمت اس کی جس قدر ہو آپ دیں گے۔اپنے چندہ میںجو وقتاً فوقتاً آپ بھیجتے ہیں محسوب کرلیں۔باقی سب طرح سے اس جگہ خیریت ہے۔کوئی امر تازہ نہیں ہے۔محمودہ بیگم کی والدہ بھی قادیان میں آگئی ہیں۔والسلام ۲۴ ؍مئی ۱۹۰۶ء مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر۱۰۵ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ عزیزی محبیّ اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کل کی ڈاک میں مبلغ پنج روپیہ مرسلہ آں محب مجھ کو پہنچے۔خدا تعالیٰ آپ کو ان دینی خدمات کی جزائے خیر بخشے آمین ثم آمین۔اس جگہ کئی کتابوں کی طبع کا انتظام ہورہا ہے اور بعض چھپ رہی ہیں اور بعض لکھی جارہی ہیں۔جس وقت کوئی کتاب طیار اور قابلِ اشاعت ہوئی۔اِنْ شَائَ اللّٰہُ الْقَدِیْرُ آپ کی خدمت میں بھجوا دی جائے گی۔زیادہ خیریت ہے۔۴ ؍جون ۱۹۰۶ء والسلام خاکسار غلام احمد