مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 244 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 244

مکتوب نمبر۱۰۶ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗوَنُصَلِّیْ محبیّ اخویم خلیفہ صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ گولیاں اور پہلے اس سے پانچ روپیہ نقد بھی آپ کی طرف سے مجھ کو پہنچ گیا۔خدا تعالیٰ جزائے خیر بخشے۔امید کہ ہمیشہ اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں۔امید کہ مرزا احمد بیگ کے دامادکی نسبت جو پیشگوئی کی گئی تھی اس کا اشتہار آپ کو پہنچ ہی گیا ہوگا۔۴ا؍ اگست ۱۹۰۶ء والسلام خاکسار غلام احمد مکتوب نمبر۱۰۷ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗوَنُصَلِّیْ محبیّ عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کل کی ڈاک میں مبلغ پنجروپیہ مرسلہ آں محب مجھ کو پہنچ گئے۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرًا۔باقی سب طرح سے خیریت ہے۔۸؍ ستمبر ۱۹۰۶ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ