مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 242
مکتوب نمبر۱۰۳ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗوَنُصَلِّیْ محبیّ عزیزی اخویم خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مبلغ پانچ روپیہ مرسلہ آں محب مجھ کو پہنچ گئے۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرًا۔میں نے اپنے مہتمم کتب کو کہہ دیا ہے کہ ایک نسخہ ’’ست بچن ‘‘ آپ کے بھائی صاحب کی خدمت میں روانہ کردیوے۔امید کہ جلد پہنچ جائے گا۔باقی سب طرح سے خیریت ہے۔والسلام ۷؍ مارچ ۱۹۰۶ء خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر۱۰۴ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبیّ اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کے گھر کی طرف سے ایک میرے نام خط آیا۔اس سے بہت تفکرّ بھی ہوا میں نے کیونکہ لکھا تھا کہ آپ کو سخت بخار ہے۔بہت دعا کی گئی امید ہے کہ انشاء اللہ شفا ہوجائے گی۔اس طرف بھی لوگوں کو سخت تپ چڑھتی ہے مگر انجام بخیر ہوتا ہے خدا تعالیٰ جلد تر شفا بخشے۔آمین۔میں نے خاص اپنے کاروبار کے لئے ایک مختصر مکان بنایا ہے ارادہ ہے کہ اسی میں تالیف اور تصنیف کا کام کروں اس کے لئے ایک شطرنجی کی ضرورت ہے جو سوا پچیس فیٹ لمبی ہو اور سوا نو فیٹ چوڑی ہو اور سنا گیا ہے کہ آگرہ میں بہت عمدہ شطرنجیاں موٹی ڈل کی اور