مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 231
مکتوب نمبر۸۵ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی محبیّ عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا عنایت نامہ اور نیز لاہور سے دوائیں پہنچ گئیں۔دوا آنے سے پہلے کچھ تخفیف مرض ہو چکی تھی اور اب استعمال سے اور بھی فائدہ ہوا اور امید ہے کہ انشاء اللہ چند روز تک فائدہ کُلِّی ہو جائے گا۔باقی ہر طرح سے خیریت ہے۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرًا۔امید کہ حالات خیریت آیات سے ہمیشہ مسرور الوقت فرماتے رہیں۔۸؍جولائی ۱۹۰۱ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر۸۶ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میرے نزدیک تو مناسب ہے کہ کل تشریف لے جاویں۔کل کے لئے تو اجازت ہے آج توقف فرماویں۔لڑکا ایک دن کے لئے دہلی جائے گا۔٭ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ٭ سیرت احمد از حضرت مولوی قدرت اللہ سنوری صاحبؓ صفحہ ۲۲۹