مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 230 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 230

مکتوب نمبر۸۳ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبیّ عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مبلغ پچیس روپے مرسلہ آپ کے پہنچ گئے۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرًا۔چنانچہ آپ کے مبلغ پانچ روپیہ مدرسہ کے لئے دئیے گئے۔مجھے معلوم نہیں ہوا کہ اب وہاں کیا صورت ہے۔امید کہ مفصل حالات سے اطلاع بخشیں۔باقی خیریت ہے۔والسلام ۷؍جون ۱۹۰۱ء خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۸۴ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی محبیّ عزیزی اخویم ڈاکٹر صاحب سلمہ‘ اسسٹنٹ سرجن ریاست رامپور السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آج کے دن مبلغ  روپے مرسلہ آپ کے حسب تفصیل مندرج پہنچ گئے۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرَ الْجَزَائِ۔پہلے خط سے بہت تشویش ہوئی اور دعا کی گئی لیکن مفصل حال کچھ بھی معلوم نہ ہوا۔امید کہ مفصل حالات سے مطلع فرماویں۔باقی تادم تحریر اس جگہ خیریت ہے۔میرے چھوٹے لڑکے کو یعنی مبارک کو جس کی عمر د۲و برس کی ہے پھنسیاں سفید رنگ بہت نکل رہی ہیں۔داہنی گال پھنسیوں سے لال ہو گئی ہے۔خارش ہوتی ہے اور خون بہتا ہے۔مجھے پھنسیوں سے کسی قدرآرام ہے۔اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے۔اب طاعون کا زور بھی بہت کم ہو گیا ہے۔ہاں لوگوں کے دلوں پر گناہ اور غفلت کا بہت زور ہے۔اگر ممکن ہو تو کچھ رخصت لے لیں اور قادیان میں رہیں۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ از قادیان