مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 222 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 222

حقیقت خدا تعالیٰ خوب جانتا ہے۔یہ حاکم عالم الغیب تو نہیں ہے۔اس کے دل میں یہ جما دیا گیا ہے کہ ۲۱؍ نومبر ۱۸۹۸ء کی پیشگوئی محمد حسین کو سخت صدمہ پہنچانے کے لئے کی گئی تھی۔غرض بہتان اور جھوٹ اور افترا کو کمال تک پہنچا دیا ہے۔۲۴ ؍اگست ۱۸۹۹ء پیشی کے لئے مقرر ہے۔٭ ۸؍ اگست ۱۸۹۹ء والسلام خاکسار غلام احمد مکتوب نمبر۷۲ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبیّ عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہُ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کل کی ڈاک میں آپ کا عنایت نامہ جس میں ایک دس روپیہ کا نوٹ بھی تھا۔اور دوا بھی تھی پہنچ کر باعث مسرت ہؤا۔اور آپ کے حق میںدعائے عافیت دنیا و آخرت کی گئی۔یہ بھی ایک خوشی کی بات ہوئی کہ میں نے وہ آپ کا محبت نامہ بند کا بند گھر میں دے دیا تھا۔اور ان سے کہہ دیا تھا کہ اس میں تمھارے لئے ہے جو کچھ ہے خط مجھے لا دینا۔اور دل میں یہ خیال تھا کہ اور کیا ہوگا دوا ہوگی۔مگر انھوں نے کھولکر مجھے ایک نوٹ دس روپیہ کا دکھایا اور کہا کہ اب یہ میرا ہوا کیونکہ تم نے کہا تھا کہ اس میں جو کچھ ہے تمھارا ہے سو میں نے وہ نوٹ گھر میں دے دیا۔گویا آپ نے دوا کے ساتھ یہ غذا بھی بھیجی۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرَ ا لْجَزَا ء ِ۔کتاب ’’تریاق القلوب‘‘ تواب بالکل طیار ہے لیکن چونکہ مرزا خدا بخش صاحب نصیبین کی طرف تیار تھے۔اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ ایک عربی کتاب تیار کرکے ان کو دی جائے۔سو کتاب ’’تریاق القلوب ‘‘جس میںسے صرف دو چار ورق باقی ہیں بالفعل ملتوی رکھی گئی۔اور کتاب عربی لکھنی شروع کر دی گئی۔جس میں سے اب ٭ الفضل نمبر ۱۹۰ جلد ۳۴ مورخہ ۱۵؍اگست ۱۹۴۶ء صفحہ ۳