مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 220
مکتوب نمبر۶۹ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی محبیّ اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ اسسٹنٹ سرجن حسین آباد لکھنؤ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ پھر آپ نے حالات خیریت آیات سے اطلاع نہیں دی اس لئے طبیعت کو تفکرّ ہوا۔اللہ تعالیٰ ہر طرح سے خیر و عافیت شامل حال رکھے۔آمین۔امید کہ خیر و عافیت فرزند ارجمند اور گھر کے لوگوں سے مطلع فرماویں اور میرا لڑکا مبارک احمد نام جو اب پیدا ہوا ہے۔اب تک ناف اس کی ایک زخم کی طرح ہے معلوم نہیں کہ چِھل گیا یا شاید غسل کے وقت پانی اندر داخل ہو گیا۔صورت زخم یہ ہے کہ بقدر دونیّ زخم ہے جو درد کرتا ہے۔اس میں چیرا دے کر ایسا نہ ہو کہ کوئی فساد ہو۔آپ اطلاع بخشیں کہ کون سی چیز لگائی جائے تا اگر خدا تعالیٰ چاہے یہ زخم خشک ہوجائے زخم سرخ رنگ اور درد کرتا ہے اکثر ناف ہفتہ عشرہ میں اچھی ہو جاتی ہے لیکن یہ زخم ستائیس روز سے ایسا ہی پڑا ہے اور اگر دوا مَلنے کے لائق ہو تو ارسال فرماویں مگر دوا نرم اور قابل برداشت بچہ ہو۔باقی ہر طرح سے خیریت ہے۔والسلام ۸؍جولائی ۱۸۹۹ء خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر۷۰ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ عزیزی محبیّ اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہُ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ آپ کا محبت نامہ مع سفوف اور مرہم پہنچ کر موجب شکر گزاری ہوا۔اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے عظیم بخشے۔آپ نہایت محبت اور اخلاص سے ہر ایک امر میں بکمال مستعدی