مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 219 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 219

بعد ڈیڑھ رتی کونین اور ڈیڑھ رتی کافور کی گولی بناکر عرق گائو زبان اور بیدمشک کے ساتھ دے دیا۔لڑکا جو میت کی طرح تھا گولی اور عرق دینے کے بعد صرف چند منٹ کے بعدہی اُٹھ کر بیٹھ گیا اور اگر یہ دوا چند دفعہ دی جائے تو یقین ہے کہ انشاء اللہ بہت فائدہ ہو گا مگر قبض نہ ہو اور نہ بہت اسہال ہو صرف رفع قبض کی حالت ہو۔دعا انشاء اللہ برابر کی جائے گی۔اطلاع دیتے رہیں۔یہ بھی خیال رہے کہ جگر میں خدانخواستہ ورم نہ ہو یا طحال نہ ہو کیونکہ تیز تپ اگر زیادہ مدت رہے تو اکثر طحال یا ورم جگر ہو جاتی ہے۔اس صورت میں تپ اترنے میں نہیں آتا کیونکہ وہ اس وقت ورم کا ایک لازمی عارضہ ہوتا ہے۔ایسی صورت میں بلاتوقف علاج ورم کرنا چاہئے۔یہ لیپ نہایت مفید ہے اور بہت مجرب ہے۔انبلتاس مع خیارشیر آردجو یعنی جو کا آٹا۔افسنتین سنبل الطیب ۴ تولہ ۵ ماشہ ۵ ماشہ ۵ ماشہ روغن گل سرکہ اَب گلو مصطگی ۹ ماشہ ۶ ماشہ ۴ تولہ ۵ ماشہ بدستور دوائیں پیس کر لیپ کی طرح بنا کر گرم کر کے ورم کی جگہ پر لگادیں اور اوپر روئی باندھ دیں۔اگر تپ تلبین اورکونین اور کافور اور عرق سمّ الفار سے دور نہ ہو تو پھر غالباً کسی مرض کا عرض ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ جلدتر شفا بخشے۔آمین۔آج میرے پسر چہارم مبارک احمد کا عقیقہ روز دو شنبہ میں ہوا ارادہ یکشنبہ کا تھا مگر ایسی مجبوری پیش آئی کہ دو شنبہ کو عقیقہ کرنا پڑا۔بعد میں یاد آیا کہ عرصہ چودا۱۴ں برس کا ہوا ہے کہ ایک خواب آئی تھی کہ چار لڑکے ہوں گے اور چوتھے لڑکے کا عقیقہ پیر کے دن ہو گا۔سو یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے پیشگوئی تھی جو پوری ہوئی۔۲۶؍جون۱۸۹۹ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ