مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 213
مکتوب نمبر۵۹ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی محبیّ عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میں خیریت سے ہوں مگر افسوس کہ وہ شخص جو آپ کے ساتھ گیا تھا جس کا نام محمد یوسف خان تھا جو افغان تھا اپنی شقاوت کی وجہ سے عیسائی ہوگیا۔اور امرتسر کے مشن میں مخالفت اسلام میں بہت سرگرم ہے۔اب اس نے اپنا نام یوسف خان رکھا یاہے۔والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر۶۰ژ محبیّ عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آج مبلغ پانچ روپیہ مرسلہ آں عزیز مجھ کو پہنچ گئے۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرَ الْجَزَائِ۔بدبخت یوسف خان عیسائی ہو گیا اور اپنے کسی رسالہ …میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی بے ادبی لکھی ہے۔اب فرض ہے کہ اس پلید طبع آدمی سے کسی قسم کا تعلق نہ رکھیں اور کسی خط کا جواب نہ دیں۔اور اگر کوئی خط آوے تو واپس کریں۔آپ کا ذکر بھی اس نے کچھ کیا ہے محض لالچ اور بے ایمانی اختیار کی ہے اوراس کا ساتھی محمد سعید… ایسے مادہ کا معلوم ہوتا ہے اگرچہ وہ ابھی عیسائی نہیں ہوا لیکن اس سے بھی خط و کتابت کرنے سے پرہیز کرنی چاہئے۔کیونکہ ایک خط میں نے اس کا پڑھا ہے جو میرے پاس موجود ہے وہ اس خط میں لکھتا ہے کہ اگر یوسف خان