مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 206
مطلع فرماویں۔تاآپ کو بھیج دیا جاوے۔زیادہ خیریت ہے۔٭ والسلام ۹؍جولائی۱۸۹۷ء خاکسار مرزا غلام احمدعفی عنہ کیا آپ کی نینی تال کی بدلی ہوگئی ہے یانہیں اگر ہوگئی ہے تو مفصل پتہ ارسال فرماویں تاآئندہ اُس پتہ پر خط لکھاکروں۔بالفعل چکراتہ میں ہی یہ خط بھیجتا ہوں۔مکتوب نمبر۴۹ژ یہ مکتوب اس وقت کا ہے۔جب کہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے نام ڈاکٹر ہنری مارٹن کے دعویٰ کرنے پر امرتسر کے مجسٹریٹ نے وارنٹ گرفتاری جاری کیا تھا۔جس کی اطلاع پرائیویٹ طور پر حضور انور کو قبل از وقت مل گئی تھی۔جو بعد میں منسوخ ہوگیا۔بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبیّ اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ تازہ خبر یہ ہے کہ ایک مفسد کذّاب نے صاحب ڈپٹی کمشنر امرتسر کے پاس یہ جھوٹی مخبری کی ہے۔کہ گویا میں نے ان کو ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک کے قتل کرنے کے لئے بھیجا تھا۔چنانچہ اس پر ڈاکٹر کے دعویٰ کرنے سے وارنٹ گرفتاری میرے پر جاری ہوا ہے۔جو آج ۷؍ اگست ۱۸۹۷ء د۲و تین گھنٹہ تک قادیان میں پہنچ جائے گا۔اور پھر بحیثیت گرفتاری امرتسر کی عدالت میں حاضر ہونا ہوگا۔اطلاعاً لکھا گیا۔آپ محبیّ خواجہ کمال الدین اور عزیزی اسمٰعیل کو بھی اطلاع دے دیں۔٭٭ ۷؍ اگست ۱۸۹۷ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ٭ سیرت احمد ازحضرت قدرت اللہ سنوری صاحب صفحہ۲۲۰، ۲۲۱ ٭٭ الفضل نمبر۱۸۳ جلد۳۴ مورخہ ۷؍اگست ۴۶ء صفحہ ۳