مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 205
مکتوب نمبر۴۷ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی محبیّ اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سول سرجن چکراتہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میرا چھوٹا لڑکا جس کی عمر دو برس کی ہے اس کو بڑی شدت سے تلی ہوگئی ہے۔اور بہت بڑھ گئی ہے اور پیٹ بڑا ہوگیا ہے اوربہت پھیل گیاہے اور تین ماہ سے ہے۔آپ براہ مہربانی بہت عمدہ دوا جولگانے کی ہو اور نیز کھلانے کی ہو ہفتہ عشرہ کی خوراک اوسطاً ضرور بھیج دیں۔والسلام ۳؍جون ۹۷ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ باقی سب خیریت ہے۔آج لڑکے کو تپ ہو گیا ہے اس کا لحاظ رکھیں۔مکتوب نمبر۴۸ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبیّ عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہُ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ پانچ روپے مرسلہ آپ کے مجھ کو پہنچے۔خد اتعالیٰ آپ کو جزائے خیر بخشے کہ آپ اپنے وعدہ کو محض ِللہ سنت صادقہ کے ساتھ پورا کر رہے ہیں۔اور اس قحط الرجال میں ایسے لوگ بہت ہی کم ہیںکہ خدا تعالیٰ کے لئے مواعید کو پورا کرنے والے ہوں۔آج کل مخالفین کا زور حد سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔لاہور تو آج کل گویا آتش کدہ ہے۔ہر روز نئے نئے فتنہ پیدا ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے۔مجھے معلوم نہیں کہ رسالہ ’’سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب‘‘آپ کے پاس پہنچا ہے یا نہیں۔اور رسالہ’’ سراج منیر‘‘ اور ’’حجۃ اللہ‘‘ اور’’ استفتاء‘‘ اور چودھویں صدی کے اخبار کا جوابی اشتہار آپ کو پہنچا ہے یا نہیں۔ان میں سے اگر کوئی رسالہ یا اشتہار نہ پہنچا ہو تو