مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 204 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 204

مکتوب نمبر۴۵ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عزیزی محبیّ اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کل کی ڈاک میں مبلغ پانچ روپے مرسلہ آپ کے مجھ کو پہنچے۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرَ الْجَزَائِ۔ضمیمہ انجام آتھم چھپ رہا ہے۔بعد چھپ جانے کے آپ کی خدمت میں بھیج دیا جائے گا۔ابھی مضمون جلسہ مذاہب نہیں چھپا۔جب چھپے گا روانہ کروں گا۔مولوی غلام دستگیر نے مجھ کو مباہلہ کے لئے بُلایا ہے۔غالباًعنقریب مجھے لاہور جانا پڑے گا۔باقی خیریت ہے۔والسلام ۶؍ جنوری ۹۷ ۱۸ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر۴۶ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی محبیّ عزیز ی خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ پانچ روپے مرسلہ آں محب مجھ کو پہنچ گئے۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرَ الْجَزَائِ۔باقی بفضلہٖ تعالیٰ ہر طرح سے خیریت ہے۔۷؍مئی ۹۷ ۱۸ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان