مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 203 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 203

پندرہ۱۵ پندرہ۱۵ مرتبہ اور کبھی چالیس۴۰ چالیس۴۰ دفعہ پیشاب آتا ہے۔سخت ضعف ہو جاتا ہے۔یہ نیچے کے دھڑکی حالت ہے۔اور اوپر کے حصہ میں دل جو اشرف الاعضاء ہے بیمار ہے جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا۔میں محسوس کرتا ہوں کہ یہی دو۲چادریں زردرنگ ہیں جو مسیح موعود کی ذاتی نشانی ہے انہیں دو چادروں کی وجہ سے ضرور تھا کہ مسیح کا ہاتھ دنیا میں اترنے کے وقت دو فرشتوں کے کاندھوں پر رکھا ہوتا۔تا آپ ہردوبیماریوں میں محض خدا کا فضل علاج کرتا رہے۔باقی خیریت ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمدعفی عنہ مکتوبات نمبر۴۴ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کے مبلغ پچیس روپے مرسلہ مجھ کو پہنچ گئے تھے۔اللہ تعالیٰ بہت بہت جزائے خیر آپ کو عطا فرماوے۔میں کل سے بہت بیمار ہوں یکدفعہ بدن سرد ہو جاتا ہے۔سرد پسینہ بکثرت آتا ہے۔نبض کم ہوجاتی ہے۔طبیعت غشی کے قریب ہوتی ہے۔امید کہ اللہ تعالیٰ فضل اور رحم فرماوے۔اس وقت بھی طبیعت اچھی نہیں۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ از قادیان