مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 199 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 199

مکتوب نمبر۳۸ ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبیّ عزیزی خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ فرزند سعید کے تولّد سے خوشی ہوئی۔خدا تعالیٰ مبارک اور عمر دراز کرے آمین ثم آمین۔اگر نام نہ رکھا ہو اور نہ پہلے اپنے بھائیوں میں ایسا نام ہو تو سعید الدین نام رکھ دیں۔خدا تعالیٰ سعادت اور عمر نصیب کرے۔آمین ثم آمین۔۲۱؍ جولائی ۱۸۹۶ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر۳۹ ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبیّ عزیزی اخویم خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کارڈ پہنچا۔آپ کی تبدیلی کے لئے جناب الٰہی میں دُعا کی گئی۔آپ بھی ہر یک نماز میں دُعا کیا کریں۔خدا تعالیٰ اپنے فضل سے آپ کو ہمارے نزدیک لے آوے۔درحقیقت آپ کی ملاقات کو بہت مدت گزر گئی ہے۔خدا تعالیٰ کوئی احسن تقریب ملاقات کے لئے قائم کردے۔۱۴؍ اگست ۱۸۹۶ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ