مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 198 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 198

مکتوب نمبر۳۶ ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبیّ اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کی دوا پہنچ گئی تھی اور استعمال کر ائی گئی اب بفضلہ تعالیٰ پیچش خونی سے آرام ہے۔بشیرکو تِلی کی بھی بہت شکایت ہے۔محمود کو بھی تِلی ہوگئی ہے اور خنازیر بھی۔جس سے بہت دُبلا ہو گیا ہے۔کبھی کبھی تپ بھی ہو جاتا ہے آپ کوئی مجرب نسخہ تلی اور خنازیر کا ضرور ارسال کریں۔۵؍ جولائی ۱۸۹۶ء والسلام خاکسار غلام احمد مکتوب نمبر۳۷ ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی محبیّ عزیزی ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آج کی ڈاک میں آج کل… دس روپے آپ کے پہنچے۔خدا تعالیٰ آپ کو دارین میں اس محبت اور اخلاص کا اجرعظیم بخشے۔آمین ثم آمین۔لڑکے کا نام اگر نہ رکھا گیا ہو تو حفیظ الدین رکھ دیں اور اگر علیم الدین رکھا گیا ہے تو وہی نام مبارک ہو۔باقی خیریت ہے۔۱۷؍ جولائی ۱۸۹۶ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ