مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 197 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 197

مکتوب نمبر۳۴ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبیّ اخویم خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ سول سرجن چکراتہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میرا لڑکا شریف دس باراں روز سے بعارضہ پیچش خونی سخت بیمار ہے دست سبز رنگ آتا ہے اور خون بھی آتا ہے نہایت دُبلا اور کمزور ہوگیا ہے۔اگر اس عمر کے لئے جو ایک برس کی عمرہے۔کوئی نسخہ مجرب ہو تو آپ وُہ دوا ضرور بھیج دیں کیونکہ کثرتِ خون سے لڑکا بہت کمزور اور خطرناک حالت میں ہے خدا تعالیٰ فضل کرے۔بہت سی تدبیریں کی گئیں مگر خون بند نہیں ہوا۔آپ جہاں تک جلد ممکن ہو کوئی دوا اس حالت کے لائق ارسال فرمانویں۔والسلام ۱۷؍جون ۱۸۹۶ء خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر۳۵ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ عزیزی اخویم خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا کارڈ پہنچا۔اب اِنْشَائَ اللّٰہُ الْقَدِیْر آپ کے لئے دعا شروع کروں گا۔خدا تعالیٰ کسی مقام حسب المراد میں آپ کی تبدیلی کر دیوے۔آمین ثم آمین۔امید کہ اپنے حالات خیریت آیات سے ہمیشہ آپ مطلع فرماتے رہیں۔میں آپ سے دلی محبت رکھتا ہوں اور خدا تعالیٰ سے چاہتا ہوں کہ اللہ جلّ شانہٗ دین و دنیا میں آپ کے ساتھ ہو اور ہر یک رنج اور بلا سے بچاوے۔آمین۔باقی خیریت ہے۔۲۸؍جون۱۸۹۶ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان