مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 196
مکتوب نمبر۳۲ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی محبیّ عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کی طرف سے بذریعہ منی آرڈر پانچ روپیہ ایک دفعہ اور مبلغ پندرہ روپے ایک دفعہ کُل بیس روپے پہنچ گئے۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرَ الْجَزَائِ۔باقی ہر طرح سے خیریت ہے۔۶؍ مئی ۱۸۹۶ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر۳۳ ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی محبیّ عزیزی اخویم خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔یہ عاجز بفضلہ تعالیٰ خیر و عافیت سے ہے۔خدا تعالیٰ آپ کو خیر وعافیت سے رکھے اور ہر یک مرادمیں کامیاب کرے۔(آمین) آپ نے سن لیا ہوگا کہ عبد الحکیم خان صاحب کے والد صاحب آج انتقال کر گئے۔۶؍جون ۱۸۹۶ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ