مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 191 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 191

کہ موقع بنا ہوا ہو۔کوئی تجویز نہ ہوگئی ہو اس لئے اس خیال کو ابھی قابل ذکر نہ سمجھا گیا کہ خود بچے بہت کمسن ہیں۔ابھی بلوغ تک زمانہ پڑاہے۔وہی ہوگا جو خدا تعالیٰ کی طرف سے مقدر اور اس کی نظر میں پسندیدہ ہے۔رسالہ ست بچن ، آریہ دھرم ، نورالقرآن ، منن الرحمن تیار ہورہے ہیں۔بعض ان میں سے تین ہفتہ تک انشاء اللہ شائع ہوجائیں گے۔باقی سب خیریت ہے۔۴؍اگست۱۸۹۵ء والسلام خاکسار غلام احمد مکتوب نمبر۲۴ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ عزیزی محبیّ اخویم ڈاکٹرخلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کل کی ڈاک سے مبلغ پانچ روپیہ مرسلہ آں عزیز مجھ کو پہنچ گئیاور پہلے اس سے دوا پہنچ گئی ہے۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرَ الْجَزَائِ۔میرے لڑکے شریف احمد کو اب بفضلہ تعالیٰ صحتہے۔خدا تعالیٰ آپ کو قرۃ العین حسبِ ذوق بخشے۔مجھ کو مفصل معلوم نہیں کہ اس وقت آپ کے اللہ تعالیٰ کے فضل سے کتنے لڑکے لڑکیاں ہیں اور کیا کیا عمر ہے اور جو لڑکی ہماری ہے اس کی کیا عمر ہے۔۶؍ اگست ۱۸۹۵ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ