مکتوبات احمد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 180 of 590

مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 180

مکتوب نمبر ۵ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ محبیّ مخلصی عزیزی اخویم خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ آپ کا محبت نامہ اور تحفہ لکھنؤ جو آم نہایت عمدہ اور شیریں تھے پہنچا۔تمام گھر میں اور جماعت میں تقسیم کئے گئے اور ہرایک ان کو کھا کر بہت خوش ہوا۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرَالْجَزَائِ۔لکھنؤ میں ہمارے دوستوں میں سے کوئی نہ تھا اس لئے خط نہ لکھا۔امید کہ اب آپ کے قیام سے تحریکات شروع ہوجائیں گی۔ہمیشہ اپنی خیریت وعافیت سے مطلع ومسرور الوقت فرماتے رہیں۔اخویم محمد یوسف خان صاحب کو السلام علیکم پہنچے۔خدا تعالیٰ آپ کی رفاقت میں ان کی پریشانی بھی دُور کرے۔نوٹ:یہ خط۱۸۹۳ء کا ہے جبکہ حضرت والد صاحب مرحوم مغفور تعلیم سے فارغ ہوکر لکھنؤ میں متعین ہوگئے تھے۔اس خط پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے دستخط محفوظ نہیں رہے۔٭ خاکسار خلیفہ صلاح الدین ٭ الحکم جلد ۴۲ نمبر۱۰،۱۱مورخہ ۲۸ ؍مارچ ۱۹۳۹ء صفحہ۰ ۴