مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 181
مکتوب نمبر۶ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ محبیّ عزیزی اخویم ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب سلمہٗ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرًا آپ کے آم تحفہ شیریں مجھ کو پہنچ گئے۔باقی سب طرح سے خیریت ہے میری حالت طبیعت بہ نسبت سابق اچھی ہے۔امید کہ تبدیلی کے وقت مطلع فرماویں۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ از قادیان مکتوب نمبر۷ژ بِسْمِ اللّٰہِ عزیزی مخلصی خلیفہ رشید الدین صاحب سلّمہ السلام علیکم عبداللہ سے آپ نے وعدہ کیا ہوا ہے اور وہ آدمی غریب اور نیک چلن ہے۔مناسب ہے کہ اپنے وعدہ کے موافق اس کو اپنے پاس طلب کر لیں۔باقی خیریت ہے۔۱۴؍اگست ۱۸۹۳ء والسلام غلام احمد از قادیان