مکتوبات احمد (جلد چہارم) — Page 7
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ میرے آقا اور میرے مولا خدا آپ کا حامی و ناصر ہو۔آمین السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضور ایک کھال چیتل کی پیش خدمت کر کے ملتجی ہوں کہ قبول فرمائی جاوے اور اس خاکسار غلام کے حق میں دعا فرمائی جاوے کہ اللہ تعالیٰ قوتِ ایمانی اور توفیق اعمال صالحات عطا فرماوے۔حضور مَیں بہت ہی کمزور اور قابلِ رحم ہوں۔لِلّٰہ میرے واسطے خاص طور سے دعا فرمائی جایا کرے۔حضور ایسا ہو کہ میری زندگی دین کی خدمت میں حضور کے منشا اور رضائے الٰہی کے عین مطابق ہو جاوے۔حضور میری یہ بھی خواہش ہے کہ یہ کھال حضور کی نشست گاہ میں ایسی جگہ رہے جہاں ہمیشہ میرے واسطے حضور کی خدمت میں دعاؤں کے واسطے عرض کرتی رہے۔فقط ۵؍ اپریل ۱۹۰۸ء خاکسارغلام عبدالرحمن قادیانی احمدی مکتوب نمبر ۴ژ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کھال پہنچ گئی۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرًا۔انشاء اللہ اپنے استعمال میں لائی جاوے گی۔والسلام مرزا غلام احمد