مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 71
مکتوبات احمد جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ عزیزی مخلصی اخویم محمد خان صاحب مکتوب نمبر ۲ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا اخلاص نامہ پہنچا۔ہر ایک صدمہ اور مصیبت پر اللہ جل شانہ ثواب عطا فرماتا ہے اور اگر مصیبت نہ ہوتی تو مومن کے لئے خدا تعالیٰ کو راضی کرنے کے بارہ میں اور کوئی راہ نہ ملتا جو کچھ وہ پسند کرے وہی بہتر ہے۔بانشراح دل صبر کرنا چاہیئے۔تا مولیٰ جلیل راضی ہو اور گناہ بخشے جاویں۔یہ عاجز ضعیف اور بیمار ہے اس لئے زیادہ نہیں لکھ سکا۔آپ کی ہمشیرہ مرحومہ کے لئے بھی دعائے مغفرت کی گئی ہے۔مطمئن رہیں۔والسلام ☆ ۲۶ اگست مکتوب نمبر ۳ بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مجی مخلصی اخویم محمد خان صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ زبانی اخویم منشی محمد اروڑا صاحب معلوم ہوا کہ آں محبت نے اخویم مولوی حکیم نورالدین کی تحریر کو اپنی نسبت خیال کیا ہے مگر حاشا و کلا ایسا نہیں ہے۔آپ دلی دوست اور مخلص ہیں اور میں آپ کو اور اپنی اس تمام مخلص جماعت کو ایک وفادار اور صادق گروہ یقین رکھتا ہوں اور مجھے آپ سے اور بدر نمبر ۳۲ جلد ۸ مور محه ۳ / جون ۱۹۰۹ء صفحه ۶