مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 61
مکتوبات احمد ۶۱ جلد سوم اِهْدِنَا الصِرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (الخ) بہت خشوع اور خضوع سے زور لگانا چاہئے اور بار بار پڑھنا چاہئے۔انسان بغیر عبادت کچھ چیز نہیں بلکہ جمیع جانوروں سے بدتر ہے اور شَرُّ الْبَرِيَّةِ ہے۔وقت گزر جاتا ہے اور موت در پیش ہے اور جو کچھ عمر کا حصہ ضائع طور پر گز ر گیا وہ نا قابل تلافی اور سخت حسرت کا مقام ہے۔دعا کرتے رہوا اور تحکومت۔لَا تَايْسُوا مِنْ رَّوْحِ اللَّهِ ل یہ عاجز آپ کے لئے دعا کرتا رہے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔ہر ایک بات کے لئے ایک وقت ہے۔صابر اور منتظر رہنا چاہئے ایسا نہ ہو کہ صبر میں کچھ فرق آجاوے کہ استعمال سم قاتل ہے۔اگر فرصت ہو تو کبھی کبھی ضرور ملنا چاہئے۔غور سے ترجمہ قرآن شریف کا دیکھا کرو۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو آپ نے خواب میں دیکھا ہے یہ بہتر ہے۔فاروق کی زیارت سے قوت و شجاعت دین حاصل ہوتی ہے۔میری دانست میں فقر کے یہ معنی ہیں کہ اعمال کی ضرورت ہے نہ نسب کی۔بلکہ یہ پوچھا جائے گا کہ کیا کام کیا ؟ یہ نہیں پوچھا جائے گا کہ کس کا بیٹا ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لئے مناسبت و پیروی و محبت اور پھر کثرت درود شریف شرط ہے۔یہ باتیں بالعرض حاصل ہو جاتی ہیں خدا تعالیٰ کے راضی ہو جانے کے بعد اور بآسانی یہ امور طے ہو جاتے ہیں۔۱۱ار مئی ۸۹ء ☆ والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان نوٹ :۔اس مکتوب میں حضرت منشی ظفر احمد صاحب کی ایک رؤیا کا ذکر بھی حضرت نے فرمایا ہے جس میں انہوں نے حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کو خواب میں دیکھا اور حضرت نے اس کی تعبیر عام بھی فرما دی ہے اور اس میں کیا شبہ ہے کہ یہ حقیقی تعبیر ہے۔لیکن میں اپنے ذوق پر اس کے متعلق یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس میں حضرت منشی صاحب کو قبل از وقت بشارت دی تھی کہ وہ اس عصر سعادت کے فاروق فضل عمر کو دیکھ لیں گے۔ل يوسف: ۸۸ حمل الحکم نمبر ۳۰ جلد ۲۰ مورخه ۱۴ ستمبر ۱۹۱۸ صفحه ۸