مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 53 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 53

مکتوبات احمد ۵۳ جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۵ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مجی اخویم منشی حبیب الرحمن صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا محبت نامہ پہنچا۔آپ کی علالت کی خبر سن کر تفکر ہوا۔اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحت کامل عطا فرما دے۔نہایت آرزو ہے کہ آپ ۲۷/ دسمبر ۱۸۹۲ء کے جلسہ میں تشریف لاویں۔اگر آٹھ نو روز تک صحت کامل ہو جاوے تو آپ آسکتے ہیں۔امید کہ حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں گے۔مرض کی حالت میں قصر نماز نہیں چاہئے۔اگر طاقت کھڑا ہونے کی نہ ہو تو بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں۔۱۹؍ دسمبر ۱۸۹۲ء مکتوب نمبر 1 بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مجی عزیزی اخویم منشی حبیب الرحمن صاحب والسلام محمد خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جوتا جو آپ نے بھیجا نہایت عمدہ تھا۔صرف اس قدر فرق تھا کہ وہ کچھ مردانہ قطع تھی۔دوسرے جیسا کہ زنانہ جوتیاں ہوا کرتی ہیں نازک کا حصہ انچان کم ہے اور بقدر ایک جو اس پہلی جوتی کے چھوٹی ہے باقی تھا۔۱۹ را کتوبر ۱۸۹۴ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان حمد الحکم نمبر ۱۲/۱۳ جلد ۴۳ مورخه ۱۴/۲۱دسمبر ۱۹۴۰ء صفحه ۴