مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 52
مکتوبات احمد ۵۲ مکتوب نمبر ۳ مشفقی مجی اخویم منشی حبیب الرحمن صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته جلد سوم عنایت نامہ پہنچ کر بد ریافت واقعہ ہائکہ حادثہ وفات آپ کی ہمشیرہ کے بہت غم و اندوہ ہوا۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔خدا تعالیٰ آپ کو صبر بخشے اور اس مرحومہ کو راضیات جنت میں داخل فرمائے۔آمین ثم آمین۔باقی بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے۔والسلام ۲۷ رمئی ۹۲ء مکتوب نمبر ۴ خاکسار غلام احمد بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مجی اخویم نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ڈیڑھ میل تک شہر میں اپنے گاؤں سے آنا بجز حرج کے متصور نہیں۔چونکہ گاؤں میں مسجد ہے۔اگر شہر کے نزدیک بھی ہے تب بھی ایک محلہ کا حکم رکھتا ہے۔کسی حدیث صحیح میں اس ممانعت کا نام ونشان نہیں۔بلاشبہ جمعہ جائز ہے۔خدا تعالیٰ کے دین میں حرج نہیں۔کتاب دافع الوساوس چھپ رہی ہے۔۱۳ اگست ۶۹۲ والسلام خاکسار غلام احمد