مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 51
مکتوبات احمد ۵۱ جلد سوم مشفقی مجی اخویم مکتوب نمبرا السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته محبت نامہ پہنچ کر آپ کے ترددات کا حال دریافت کر کے بہت غم ہوا۔دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کو تمام تر ڈدات سے مخلصی عطا فرما دے۔آپ نے بہت ثواب کا کام کیا کہ دس رسالے مفت تقسیم کئے۔جَزَاكُمُ الله - اب عنقریب انشاء اللہ رسالہ دافع الوساوس بھی شائع ہو جائے گا۔میں یقینا کہتا ہوں کہ آپ کی خواب نہایت عمدہ ہے۔منشی ظفر احمد جو موجود تھے اس سے مراد انشاء اللہ ظفر ہے یعنی فتح آپ کو ہے۔۴/جنوری ۱۸۹۲ء والسلام خاکسار غلام احمد مکتوب نمبر ۲ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مجی مشفقی اخویم نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مدت کے بعد آپ کا عنایت نامہ مجھ کو ملا۔ایک رسالہ آپ کے نام روانہ ہو گیا ہے۔دافع الوساوس بعد اس کے شائع ہو گا۔زیورات کی نسبت جو آپ نے دریافت کیا ہے یہ اختلافی مسئلہ ہے۔مگر اکثر علماء اس طرف گئے ہیں کہ جو زیور مستعمل ہو اس کی زکوۃ نہیں ہے۔مگر بہتر ہے کہ دوسرے کو عاریتاً کبھی دے دیا کریں مثلاً دو تین روز کے لئے کسی عورت کو اگر عاریتا پہننے کے لئے دے دیا جائے تو پھر بالا تفاق ( زکوۃ ) ساقط ہو جاتی ہے۔خواب آپ کی نہایت عمدہ ہے۔والسلام ۲۵ جنوری ۱۸۹۲ء راقم خاکسار غلام احمد از قادیان