مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 485
مکتوبات احمد ۳۴۵ جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مشفقی محبی اخویم سید فضل شاہ صاحب مکتوب نمبر ۹ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کے کئی عنایت نامے پہنچے ہیں۔یوجہ سر گردانی سفر کے جلد جواب نہیں لکھ سکا مگر مجھ کو آپ کی پریشانی سے سخت تر ڈر اور غم ہے۔اور میں دل سے دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کے فکر کو جلد دور کرے اور اپنی طرف سے آپ کے لئے وجہ معاش عطا فرما دے۔مجھے آپ کا بہت خیال اور از حد خیال رہتا ہے اور دعا کی جاتی ہے مگر ہر ایک امر وقت پر موقوف ہے۔وہ لوگ بیوقوف ہیں جو آپ کو ڈراتے ہیں کہ آپ بہت سادہ ہیں کہ آپ سے نوکری نہیں ہوگی۔وہ نہیں جانتے کہ خدا تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے مگر میرے نزدیک بجائے نوکری کے اگر آپ کسی ٹھیکہ کی طرف توجہ فرماویں تو یہ بہتر ہے اور میں اس وقت بمقام جالندھر ہوں اور غلہ منڈی میں برمکان۔۔۔۔۔زین العابدین اترا ہوا ہوں۔آپ کی ملاقات کا از حد شوق ہے لیکن وقت پر موقوف ہے۔زیادہ خیریت۔والسلام خاکسار از طرف حامد علی السلام علیکم از طرف مولوی عبدالکریم سہارنپوری السلام علیکم غلام احمد از جالندھر