مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 484
مکتوبات احمد ۳۴۴ جلد سوم خدا تعالیٰ توفیق بخشے۔مجھے اس وقت سر درد ہے طاقت حاضری مسجد نہیں اسی جگہ دونوں نمازیں پڑھوں گا اس لئے دوا مطلوبہ اور ایک کرتہ اور یہ نصیحت نامہ ارسال ہے۔والسلام ۶ جولائی ۱۹۰۰ ء خاکسار مرزا غلام احمد بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۸ مجی عزیزی اخویم سید فضل شاہ صاحب وسید ناصرشاہ صاحب سلمکم اللہ تعالیٰ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔انشاء اللہ جہاں تک میرے لئے ممکن ہوگا۔آپ کے امر مرقومہ کے لئے دعا کروں گا۔خدا تعالیٰ کامیاب فرمائے۔آمین ثم آمین۔اگر اس کی مصلحت ہو تو کیا بعید ہے۔امید ہے حالات خیریت آیات سے ہمیشہ مطلع فرماتے رہیں گے۔آپ کے چند خطوط پہلے بھی پہنچے تھے۔بعض کا جواب لکھنے سے میں قاصر رہا۔اہم مقصود دعا ہوتی ہے۔سو میں اپنے مخلص دوستوں کے لئے کسی حالت میں دعا سے غافل نہیں ، نماز میں بھی دعا کرتا ہوں۔آپ کے لئے اور عزیزی سید ناصر شاہ صاحب کے لئے کئی دفعہ خاص طور پر دعا کی گئی ہے اور پوشیدہ طور پر بہت سی تاثیرات دعاؤں کی ہیں کہ ہمیشہ بلائیں رڈ ہوتی رہتی ہیں۔زیادہ خیریت۔والسلام ۳۰ ستمبر ۱۹۰۰ء خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان