مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 482
مکتوبات احمد ۳۴۲ جلد سوم سے وہ ہے کہ پہلے زمانہ میں سادات پر کیا کیا تکالیف اور مصائب آئے ہیں اور کس قوتِ ایمانی - صبر کرتے رہے ہیں پس اسی صبر کی آپ کے خط میں خوشبو آتی ہے۔اللہ تعالیٰ بے رحم نہیں وہ اپنے بندوں کو آزماتا ہے یعنی دوسرے لوگوں میں ان کا اندازہ ایمان ظاہر کرتا ہے۔سو آپ کی قوتِ ایمانی ایسے خط سے ظاہر ہے۔ایمان جیسی کوئی چیز نہیں ایمان گم شدہ چیز کو بہتر صورت میں واپس لاتا ہے امید کہ یہ مصیبت دوسری تکالیف سے رہائی پانے کا بھی موجب ہوگی کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا - خدا تعالیٰ آپ پر فضل کرے اور تمام مشکلات سے رہائی بخشے۔آمین۔باقی خیریت ہے۔والسلام خاکسار مرز اغلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۶ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ مجی اخویم سید فضل شاہ صاحب سلّمه تعالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کے تفرقہ خاطر سے طبیعت نہایت مغموم متفکر ہوئی لیکن بقول شخصے مشکلی نیست که آساں نشود مرد باید کہ ہراساں نشود خدا تعالیٰ کے عجائب قدرت اور کاموں کی طرف نظر کر کے کچھ غم باقی نہیں رہتا۔دیر آید درست آید۔انشاء اللہ القدیر آپ کے لئے اور آپ کے برادر ناصر شاہ صاحب کے لئے توجہ سے دعا کروں گا۔آپ تسلی رکھیں اور رسالہ ازالہ اوہام شاید ہمیں روز تک چھپ کر آئے۔اُسی وقت بھیج دوں گا۔والسلام عمر زیادہ خیریت ہے۔غلام احمد لدھیانہ اقبال گنج الم نشرح : ٦، حمد سیرت احمد صفحه ۲۳۶ ، ۲۳۷ مرتبہ قدرت اللہ سنوری