مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 481
مکتوبات احمد ۳۴۱ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۴ مجی عزیزی اخویم سید فضل شاہ صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ عنه نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مبلغ ہیں روپیہ جو عزیزی سید ناصر شاہ صاحب نے اس عاجز کے لئے اور نیز مبلغ پنج روپیہ جو عرب صاحب کے لئے بھیجے ہیں کل پچیس روپے پہنچ گئے۔جَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا۔یہ عاجز باعث علالت لڑکی اب تک لدھیانہ میں رہا۔اب ۱۰ رمئی ۱۸۹۴ء کو لڑ کی بقضائے الہی فوت ہوگئی۔سواب انشاء اللہ ۱۴ رمئی ۱۸۹۴ء کو قادیان کی طرف جاؤں گا۔عزیزی سید ناصر شاہ صاحب کو بعد السلام علیکم مضمون واحد ہے۔والسلام خاکسار غلام احمد از لدھیانہ محلہ اقبال گنج مکتوب نمبر ۵ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مجی عزیزی سید فضل شاہ صاحب سلمه نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا اگر چه عزیز مرحوم حیدر شاہ صاحب کی وفات آپ کے لئے بڑے صدمے کا باعث ہوئی لیکن اس صبر جمیل کا ثواب خدا تعالیٰ آپ کو بہت دے گا۔صبر کرنا بھی ہر یک کا کام نہیں۔انہیں ایمانداروں کا کام ہے کہ جو خدا تعالیٰ کو ہر ایک چیز پر مقدم رکھتے ہیں آپ کے الفاظ سے مجھے بہت خوشی حاصل ہوئی اور حقیقت میں اس سے بڑھ کر کامل ایماندار اور کیا لکھ سکتا ہے۔خدا تعالیٰ آپ کو اس کا بہت اجر دے اور نعم البدل عطا کرے اور آپ کی عمر دراز کرے۔آمین۔آپ کو معلوم ے مرحوم، شاہ صاحب کی پہلی بیوی کے بطن سے تھا۔(ناشر)