مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 480 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 480

مکتوبات احمد ۳۴۰ جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکتوب نمبر ۳ مجھی مشفقی اخویم منشی کرم الہی صاحب و سید فضل شاہ صاحب سلّمه تعالی نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ پارسل مرسلہ آپ کا جو پار چات پاجامہ وکر تہ وکیلا و سنگترے تھے پہنچ گئے۔جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرَ الْجَزَاء - مجھ کو بہت ندامت اور شرمندگی ہے کہ بیکاری اور تنگی کے ایام میں اس تکلیف کے اُٹھانے کا وقت نہیں ہے۔خدا تعالیٰ میرے عزیز دوست سید فضل شاہ صاحب کو برسر کا ر کرے اور نیز اپنی مرادات تک پہنچاوے۔پھر مانگ کر بھی تکلیف دیا کریں گے۔مجھے خوب معلوم ہے کہ میرے عزیز سید فضل شاہ صاحب کو مجھ سے بہت محبت اور اخلاص ہے اور وہ مخالف بدگو کے مقابل پر بوجہ جذ بہ اخلاص صبر نہیں کر سکتے۔ہمارے لئے دن صبر اور حلم کے ہیں۔ہمیں بھی چاہئے کہ لوگ گالیاں دیں اور ہم اس کو برداشت کریں۔آخر حق غالب آجایا کرتا ہے اور کوئی اس کو روک نہیں سکتا۔ہمارے بولنے کی حاجت نہیں کام کرنے والا آسمان پر کر رہا ہے۔بس عاجز کو خود دن رات سید فضل شاہ صاحب کے لئے خیال ہے اور بغیر یاد دہانی کے دعا کر رہا ہوں۔آج خط کے پڑھنے کے بعد بھی دعا کی اور آپ کے لئے بھی کے آج رسالہ فتح اسلام اور توضیح مرام روانہ خدمت کرتا ہوں۔ازالہ اوہام جس وقت آیا روانہ خدمت کروں گا۔ہمیشہ اپنے حالات سے مطلع فرمایا کریں۔۱۹ر اپریل ۱۸۹۱ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از لدھیانہ محلہ اقبال گنج