مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 472 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 472

مکتوبات احمد ۳۳۲ جلد سوم مکتوب نمبر ۱۰ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمه نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا عنایت نامہ اور نیز مبلغ پچاس روپیہ معہ اس کے جو منظوری آئی ، پہنچ کر بہت خوشی ہوئی۔خدا تعالیٰ آپ کو یہ ترقی مبارک کرے اور آپ کی آسائش اور عمر میں برکت دے اور آفات سے بچاوے۔آمین۔باقی بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے۔۲۶ را گست ۱۹۰۶ء والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ از قادیان مکتوب نمبر11 بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي مجی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمه السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ آپ کا محبت نامہ مجھے کو ملا۔میں انشاء اللہ تعالیٰ کار معلوم میں دعا کروں گا۔خدا تعالیٰ آپ کی دعا منظور فرمائے۔آمین۔(چہرہ ) رو پے پالتی گئے۔باقی خیر بیت۔۹/ نومبر ۱۹۰۶ء والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ