مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 467
مکتوبات احمد ۳۲۷ جلد سوم مکتوب نمبرا السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بہت بہت استغفار پڑھ کر آپ دعا کریں اور دعا کے وقت کامل یقین قبولیت کا ہو۔دعا میں ماندگی ظاہر نہ ہو۔میں بھی دعا کروں گا۔نماز میں خاص کر دعا کریں جس زبان میں ممکن ہو ، مضائقہ نہیں۔از راقم نوردین السلام علیکم والسلام ۱۷/جون ۱۸۹۳ء مرزا غلام احمد از قادیان بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ مجی اخویم سید ناصر شاہ صاحب مکتوب نمبر ۲ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا اُمید ہے کہ انشاء اللہ آپ کے لئے دعا کرتا رہوں گا۔آپ بھی یاد دلاتے رہیں اور دوا جو تجویز کی گئی ہے۔اس سے بھی اطلاع دیں کیسی ہے۔خدا تعالیٰ آپ کو صاحب اولا دکرے۔آمین ثم آمین اور میں بہت خواہش رکھتا ہوں کہ کچھ مدت محبی اخویم سید فضل شاہ صاحب میرے پاس رہیں اور شاید آگے میں نے ذکر کیا تھا۔ان کی خدمت میں میری طرف سے السلام علیکم۔اگر قادیان آجا ئیں تو نہایت بہتر ہے اس تقریب سے چند روز پھر ملاقات ہوتی رہے گی۔۱۴ را گست ۱۸۹۶ء ہے سیرت احمد صفحه ۲۳۰ از حضرت قدرت اللہ صاحب سنوری و السلام کی ہیں ☆ خاکسار غلام احمد عفی عنہ