مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 436
مکتوبات احمد ۲۹۶ ایک مدرس کے نام تعارفی نوٹ تعلیم الاسلام قادیان کے ایک مدرس نے ۱۹۰۶ء میں حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں ایک معروضہ پیش کیا۔جس میں بعض حالات کے ماتحت وہ استعفیٰ دینا چاہتا تھا اور ساتھ ہی یہ بھی تحریر کیا کہ مجھے بھیک مانگنی منظور ہے پر اس در سے نہ ٹلوں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے جو فراست عطا فرمائی تھی اس کا نمونہ اس جواب سے ظاہر ہے اور نیز مدرسہ تعلیم الاسلام سے حضرت اقدس کا کیا منشا تھا نمایاں ہے۔(عرفانی کبیر ) جلد سوم