مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 421
مکتوبات احمد ۲۸۱ جلد سوم بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مشفقی مجی اخویم سلّمه مکتوب نمبر ۵ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم و رحمۃ اللہ آپ کا خط پہنچا۔تسلی رکھیں۔انشاء اللہ العزیز میں آپ کے لئے بہت دعا کروں گا۔مشکلی نیست که آساں نشود استغفار کاور درکھیں اور مجھ کو اپنے حالات سے خبر دیتے رہیں۔میں لودھیا نہ میں اسی مکان میں ہوں۔۲۳ اگست ۱۸۹۱ء والسلام خاکسار غلام احمد از لودھیانه مکتوب نمبر ۶ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ عزیزی میاں فتح محمد صاحب سلمہ اللہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔آپ کی صحت سے بہت خوشی ہوئی اور میں بھی علیل رہا ہوں۔اب بفضلہ تعالی آرام ہے۔آپ بوجہ تعلق ملا زمت معذور ہیں کچھ معلوم نہیں کہ کب آپ کی ملاقات ہو۔ہمیشہ اپنی خیر و عافیت سے مطلع ومسرور کرتے رہیں۔زیادہ خیریت۔والسلام ۲۳ / دسمبر ۱۸۹۱ء خاکسار غلام احمد از قادیان