مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 422 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 422

مکتوبات احمد بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محبی اخویم ۲۸۲ مکتوب نمبرے نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جلد سوم آپ کا خط پہنچا۔افسوس کہ آپ پھر معطل اور بے کار ہیں۔میں انشاء اللہ العزیز آپ کے لئے دعا کروں گا اور ظاہری سعی و کوشش آپ کرتے رہیں اور التزام نماز اور توبہ واستغفار ضروریات سے ہے۔خدا تعالیٰ آپ کی پریشانی دور کرے اور وہ ہر ایک بات پر قادر ہے۔۲ جولائی ۱۸۹۲ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان