مکتوبات احمد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 420 of 558

مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 420

مکتوبات احمد ۲۸۰ جلد سوم مکتوب نمبر ۳ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا مہر بانی نامہ پہنچا۔آپ کے تر ذرات بہت طول پذیر ہو گئے۔خدا تعالی رہائی بخشے۔شاید ایک ہفتہ ہوا۔میں نے آپ کو خواب میں دیکھا۔گویا آپ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں کیا کروں تو میں نے آپ کو یہ کہا ہے۔خدا سے ڈر پھر جو چاہے کر۔سو آپ تقوی اختیار کریں۔اللہ جل شانہ آپ کوئی راہ پیدا کر دے گا۔۱۸ مارچ ۱۸۹۱ء والسلام غلام احمد از لدھیانہ محلہ اقبال گنج ( نوٹ از ناقل ) اس خط کے بائیں طرف اوپر کے حصہ میں مندرجہ ذیل عبارت بھی لکھی ہوئی ہے۔از طرف عاجز حامد علی۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔یہ الہامی الفاظ جس روز آپ کا خط پہنچا اسی روز معلوم ہوئے۔“ مکتوب نمبر۴ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مشفقی اخویم میاں فتح محمد صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا شفقت نامہ اور ہا نہ میں مجھ کو ملا۔آپ کی بیماری کی وجہ سے بہت تر ڈ دہوا۔آپ کے لئے دعا کی گئی۔خدا تعالیٰ آپ کو بہت جلد شفا بخشے۔اس جگہ بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے۔۱۸ ؍ جولائی ۱۸۹۱ء والسلام خاکسار غلام احمد از لودھیانه