مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 419
مکتوبات احمد ۲۷۹ جلد سوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مکرمی اخویم مکتوب نمبرا نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ فتح محمد حصول بشارت کے لئے دو رکعت نماز وقت عشاء پڑھ کر اکتالیس دفعہ سورۃ فاتحہ پڑھے اور اس کے اول و آخر گیارہ گیارہ دفعہ درود شریف پڑھے اور اپنے مقصد کے لئے دعا کر کے رو بقبلہ باوضوسور ہے۔جس دن سے شروع کریں۔اُسی دن تک اس کو ختم کریں۔انشاء اللہ العزیز وہ امر جس میں خیر اور برکت ہے۔حالت منام میں ظاہر ہوگا۔والسلام * ۹ / مارچ ۱۸۹۰ء خاکسار غلام احمد بباعث ضعف و علالت فتح محمد کی طرف خطا نہیں لکھا گیا۔( پتہ ) بمقام جموں دار الریاست - مکر می اخویم حکیم نورالدین صاحب ملازم و معالج ریاست۔مکتوب نمبر ۲ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ عزیزی میاں فتح محمد صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ خط پہنچا۔چونکہ اکثر اوقات طبیعت ضعیف رہتی ہے اس لئے خط کے جواب میں تاخیر ہوئی۔ہمیشہ اپنے حالات خیریت سے مطلع کرتے رہیں۔۱۶ ستمبر ۱۸۹۰ء والسلام غلام احمد عفی عنہ بمقام لدھیانہ اقبال گنج الفضل نمبر ۱۰۹ جلد ۳۱ مورخه ۸ رمئی ۱۹۴۳ء صفحه ۳