مکتوبات احمد (جلد سوم) — Page 297
مکتوبات احمد ۲۳۶ جلد سوم مکتوب نمبر ۱۶۸ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مجی عزیزی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا عنائت نامہ پہنچا۔انشاء اللہ القدیر آج ہی عبد الوحید کے لئے دعا کروں گا۔اللہ تعالیٰ اس کو کامیاب کرے۔آمین۔اور انشاء اللہ القدیر آپ کے اور آپ کی چھوٹی بیوی کے لئے بھی جناب الہی میں دعا کروں گا۔وہ دوا جو دی گئی تھی کھانے کے بعد کھانا بہتر ہے اور کسی قدر بقدر ہضم دودھ استعمال کرنا چاہئے۔باقی سب خیریت ہے۔۱۹/ مارچ ۱۸۹۹ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان مکتوب نمبر ۶۹ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ محجبی عزیزی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا تحفہ مرسلہ نتھ طلائی یہ سبیل ڈاک مجھ کو پہنچ گیا۔اس سے بڑھ کر علامت اخلاص اور دلی محبت کیا ہو گی کہ آپ نے اپنے گھر کے لوگوں کے زیور کو بھیج دیا اور نیز آپ کے گھر کے لوگوں کی محبت اور اخلاص قابل تعریف ہے کہ زیور جو عورتوں کو بالطبع عزیز ہوتا ہے۔اس کے دینے سے دریغ نہیں کیا۔معلوم ہوتا ہے کہ چونکہ آپ کو اس سلسلہ کی خدمت کے لئے دل میں جوش آ رہا تھا اور باعث کثرت مصارف اور قلت آمدن روپیہ میسر نہ ہو سکا۔اس صورت میں دل کی بیتابی نے یہی ہدایت مولوی عبداللہ صاحب کے ماموں زاد بھائی تھے۔